45

الیکشن ہارنے والے امیدواروں کے نام نواز شریف کا اہم پیغام

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے فیصل آباد سمیت ملک بھر میں جنرل الیکشن میں ہارنے والے پارٹی امیدواروں کو کہا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے کی بجائے میدان میں آئیں اور سیاسی مخالفین کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ان کا مقابلہ کریں اور عوامی رابطہ مہم کو پہلے سے زیادہ موثر بنائیں’ اپنے پیغام میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ہار جیت سیاسی سمیت ہر کھیل کا حصہ ہوتی ہے اس لئے ہار پر دلبرداشتہ ہونے کی بجائے میدان میں آئیں اپنے ووٹرز’ سپورٹرز کا شکریہ ادا کریں اور انہیں پہلے سے زیادہ متحرک کریں’ میاں محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بند کمروں بیٹھنے والے پارٹی امیدواروں کو آئندہ امیدواروں کو ٹکٹ نہیں ملے گی’ اس لئے مایوسی کا دامن چھوڑیں’ میدان میں آئیں’ سیاسی مخالفین کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے اپنا کام کریں’ ممکن حد تک اپنے کارکنوں اور ووٹرز سپورٹرز کے کام کریں تاکہ پارٹی کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں