59

الیکشن 2024ء آزاد امیدواروں کی تعداد سب سے زیادہ

فیصل آباد(ریاض ملک سے)8فروری کو ہونے و الے عام انتخابات کے لئے فیصل آباد ڈویژن میں آزاد امیدواروں کی ایک بہت بڑی تعداد الیکشن لڑنے کے لئے میدان میں آ گئی۔فیصل آباد ضلع کی قومی اسمبلی کی 10سیٹوں سمیت ڈویژن کی 18سیٹوں کیلئے 349 امیدواروں اور ضلع فیصل آباد کی صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں سمیت ڈویژن کی 38نشستوں کے لئے 717امیدواروں نے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ یہ تعداد ماضی میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں میں سب سے زیادہ ہے۔ڈیلی بزنس رپورٹ کے الیکشن سیل کو ملنے و الے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آبادضلع کی قومی اسمبلی کی 10نشستوں کے لئے 232آزاد امیدواروں ‘ مسلم لیگ ن کے 25’تحریک انصاف کے 45’پیپلز پارٹی کے 12’تحریک لبیک پاکستان کے 6′ جماعت اسلامی کے6’مرکزی مسلم لیگ کے 2و دیگر جماعتوں کے 6امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔اسی طرح جھنگ کی قومی اسمبلی کی 3نشستوں کے لئے 31آزاد امیدواروں’ ن لیگ کے 1′ تحریک انصاف کے 1’جماعت اسلامی کے 1’مرکزی مسلم لیگ کے 2امیدوار سامنے آئے ہیں۔ جھنگ میں قومی اسمبلی کی تینوں نشستوں پر پیپلز پارٹی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں اترا ہے۔ چنیوٹ کی قومی اسمبلی کی 2نشستوں کے لئے 43آزاد امیدواروں’ مسلم لیگ ن کے 2’پیپلز پارٹی 1’جماعت اسلامی کے 1امیدوار نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔چنیوٹ میں تحریک انصاف کا کوئی امیدوار بھی سامنے نہیں آیا ہے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قومی اسمبلی کی 3نشستوں کے لئے 43آزاد امیدواروں’ ن لیگ کے 7’تحریک انصاف کے 10’پیپلز پارٹی کے 4′ تحریک لبیک پاکستان کے 4′ جماعت اسلامی کے 2’مرکزی مسلم لیگ کے 1و دیگر سیاسی جماعتوں کے 4امیدواروںنے کاغذات جمع کروائے ہیں۔اسی طرح فیصل آباد ضلع کی صوبائی اسمبلی کی 21نشستوں سمیت ڈویژن بھر کی 38نشستوں پر 717آزاد امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ان میں فیصل آباد کی 21نشستوں کے لئے 539امیدوار ‘ مسلم لیگ ن کے 73’تحریک انصاف کے 69’پیپلز پارٹی کے 20’تحریک لبیک کے 8’جماعت اسلامی کے 11’مرکزی مسلم لیگ کے 5و دیگر جماعتوں کے 13امیدوار شامل ہیں۔جھنگ کی صوبائی اسمبلی کی 7نشستوں کے لئے 31آزاد امیدواروں’ مسلم لیگ ن کے 2’تحریک انصاف کے 3’پیپلز پارٹی کے 1’مرکزی مسلم لیگ کے 1دیگر جماعتوں کے 3′ چنیوٹ کی صوبائی اسمبلی کی 4نشستوں کے لئے 54آزاد امیدواروں’ مسلم لیگ ن کے 4’تحریک انصاف کے 1’پیپلز پارٹی کے 3′ تحریک لبیک پاکستان کے 1′ جماعت اسلامی کے 3امیدوار میدان میں اترے ہیں۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صوبائی اسمبلی کی 6نشستوں کے لئے 93آزاد امیدواروں ‘ ن لیگ کے 19’تحریک انصاف کے 24’پیپلز پارٹی کے 6’تحریک لبیک پاکستان کے 8’جماعت اسلامی کے 8’مرکزی مسلم لیگ کے 2امیدواروںنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں