فیصل آباد، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، بیوروچیف) الیکشن 2024ء میں ماضی کی حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد شہر میں کلین بولڈ ‘ قومی اسمبلی کی چاروں اور صوبائی اسمبلی کی 9نشستوں پر شکست فاش کا سامنا’صوبائی صدر رانا ثناء اللہ خاں سمیت کوئی ایک ا میدوار بھی فیصل آباد شہرمیں کامیاب نہ ہو سکا۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے لیگی امیدواروں کے چھکے چھڑا دیئے۔مسلم لیگ ن کی سیاسی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پاکستان کے اہم ترین سیاسی شہر میں ن لیگ کو شکست فاش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جس کے اسباب تلاش کرنے کے لئے لیگی اکابرین سر جوڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آ ٹھ فروری کو ہو نیوالے عام انتخابات کے پولنگ ڈے کے بعد جاری ہونیوالے غیر سرکاری ‘غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے95 چک جھمرہ سے سے سابق صو بائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے کامیابی حاصل کی ہے ، علی افضل ساہی نے 1 لاکھ 44 ہزار 761 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے مد مقابل ناکام امیدوار 93 ہزار938 ووٹ حاصل کر سکے ہیں، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 96 جڑا نوالہ سے آزاد امیدوار را ئے حیدر علی خان نے 1 لاکھ34 ہزار485 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے97 تا ندلیانوالہ سے آزاد امیدوار محمد سعد اللہ 72 ہزار614وو ٹ حاصل کر کے کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے علی گوہر 70ہزار311 ووٹ حاصل کر سکے ہیں ، این اے98 سمندری سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار شہباز علی بابر 1 لاکھ19 ہزار443 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو ئے ہیں جبکہ ناکام رہنے والے آ زاد امیدوار سابق صو بائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے1لاکھ 5 ہزار434 ووٹ حاصل کیے ہیں ، این اے99میں سابق ایم پی اے آ زاد امیدوار ملک عمر فاروق نے 1لاکھ20 ہزار 440 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انکے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار میاں قاسم فاروق نے 79 ہزار 971 ووٹ حاصل کر لیے،این اے100 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سابق وفاقی وزیر داخلہ را نا ثنااللہ خان کوآ ٹھ فروری کو ہونیوالی پولنگ میں مجموعی طور پر انکو 1 لاکھ6 ہزار934 ووٹ پڑے ہیں جبکہ انکے مد مقابل کامیاب آ زاد امیدوار نثار احمد جٹ کو 1لاکھ25 ہزار53 ووٹ پڑے ہیں ،این اے101 سے آزاد امیدوار را نا عاطف نے 1 لاکھ34 ہزار838 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ناکام امیدوار پاکستان مسلم لیگ نواز کے عرفان منان نے 89 ہزار571ووٹ حاصل کیے ہیں’این اے 102میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چنگیز احمد خان کاکڑ ایڈووکیٹ نے 132526ووٹ حاصل کر کے کامیابی سمیٹی ‘ ان کے مدمقابل ن لیگ کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی 100320ووٹ حاصل کر سکے۔ این اے 103 سے آزاد امیدوار میاں علی سرفراز نے 1 لاکھ47 ہزار734 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انکے مد مقابل حاجی اکرم انصاری 86 ہزار662 ووٹ حاصل کر سکے ہیں،،جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 104 میں آزاد امیدوارصاحبزادہ حامد رضا 128687 ووٹ لے کر کامیاب ہو ئے ہیںجبکہ سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی را جہ ریاض احمد خان کے بیٹے مسلم لیگ ن کے راجہ دانیال 92594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ، اسی طر ح ،صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی98 سے علی افضل ساہی کے بھائی آ زاد امیدوار جنید افضل ساہی نے 73 ہزار536 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انکے مد مقابل امیدوار اجمل چیمہ کو صرف25 ہزار708ووٹ ملے ہیں،، پی پی 99 سے آزاد امیدوار احمد مجتبی نے55 ہزار991 ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی ہے جبکہ انکے مد مقابل مسلم لیگ ن کے شعیب ادریس 42 ہزار765 ووٹ حاصل کر کے ناکام ہو ئے ہیں ،پی پی105 سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار را ئوکاشف رحیم نے کامیابی حاصل کی ہے ،را ئوکاشف رحیم نے 58 ہزار77 ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مد مقابل آزاد امیدوار عادل پرویز گجر نے 56 ہزار156 ووٹ حاصل کیے ہیں،پی پی107 میں آزاد امیدوار جاوید نیاز منج نے 27ہزار609 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انکے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ نوا زکے امیدوار خالد پرویز گل 26 ہزار354 ووٹ حاصل کر سکے ہیں،پی پی 110 سے بھی آ زاد امیدوار حسن ذکا نیازی نے کامیابی حاصل کی ہے جنہوں نے 46 ہزار 819 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ناکام امیدوار حامد رشید 32 ہزار28 ووٹ حاصل کر سکے ہیں ،پی پی111سے آزادامیدوار بشارت ڈوگر نے کامیابی حاصل کی ہے ، بشارت ڈوگر نے 45 ہزار575 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ نواز کے فقیر حسین ڈوگر 36 ہزار 349 ووٹ حاصل کر سکے ہیں ، صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 112 سے آزاد امیدوار اسد محمود نے75 ہزار538 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ مسلم لیگ نواز کے ناکام امیدوار اسرار احمد خان نے47 ہزار837 ووٹ حاصل کیے ہیں،پی پی113 میں آزاد امیدوارندیم صادق ڈوگرنے کامیابی حاصل کی ، جنہوں نے 47 ہزار931 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا علی عباس خان 33 ہزار669 ووٹ حاصل کر کے ناکام رہے ہیں ،پی پی115 سے آزاد امیدوار شیخ شاہد جاوید نے 53 ہزار244 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ انکے مد مقابل مسلم لیگ ن کے طاہر جمیل نے 39 ہزار365 ووٹ حاصل کیے ہیں، صو بائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 116میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان کے داماد شہر یار کے مد مقابل آ زاد امیدوار ملک اسماعیل سیلا نے کامیابی حاصل کی ہے جنہوں نے 27 ہزار52 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے مد مقابل پاکستان مسلم لیگ نواز کے را نا احمد شہر یار 21 ہزار48 ووٹ لے سکے ہیں ،پی پی118 میں سابق صو بائی وزیر آزاد امیدوار خیال کاسترو نے کامیابی حاصل کی ہے انہوں نے 79 ہزار303 ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ انکے مدمقابل امیدوار محمد رزاق ملک نے 40 ہزار135 ووٹ حاصل کیے ہیں ، ،رات گئے تک ریٹرننگ آ فیسرز کی طرف سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے102 کے ساتھ ساتھ صو بائی اسمبلیوں کے حلقہ کے نتائج جاری نہیں کیے جا سکے ہیں ،جبکہ امیدوار اور انکے حامی ریٹرننگ افسران کے دفاتر کے باہر رزلٹ لینے کیلئے موجود رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 8فروری کو پاکستان کے کروڑوں شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں اپنے اپنے نمائندگان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ یہ عمل شام 5 بجے ختم ہو جانے کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور دو دن گزرجانے کے بعد بھی تاحال انتخابی نتائج کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرحتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کی265میں سے253سیٹوں کا نتیجہ آچکا۔ آزاد امیدوار 100 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ن 73 نشستیں لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلزپارٹی نے باون نشستوں پرمیدان مارا ہے۔ایم کیوایم پاکستان کی 17 حلقوں میں جیت گئے، ق لیگ نے3، استحکام پاکستان پارٹی نے ایک حلقے میں میدان مارا۔ جے یو آئی بھی دو حلقوں میں کامیاب، دیگر جماعتوں نے 4نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر پنجاب اسمبلی کے 295 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، پنجاب اسمبلی کے 131 حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار جیت گئے جبکہ 126 حلقوں میں آزاد امیدواروں نے کامیابی سمیٹی۔ مسلم لیگ ق کو 8 نشستیں مل سکی۔ ٹی ایل پی اور استحکام پاکستان پارٹی کو ایک ایک نشست مل سکی۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر سندھ اسمبلی کے تمام 130 حلقوں کے نتائج موصول ہوگئے، سندھ اسمبلی کے 84 حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدوار جیت گئے 28 حلقوں میں ایم کیو ایم اور 14 حلقوں میں آزاد، جی ڈی اے نے 2 نشستوں پر کامیابی سمیٹی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسمبلی کے 113 میں 111 نشستوں کے نتائج جاری کردیے گئے، 90 نشستوں پر آزامیدوار کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن نے 5 ، پیپلزپارٹی 4 جماعت اسلامی 3 جبکہ جے یو آئی 7 نشستیں جیت گئے۔الیکشن مینجمنٹ سسٹم پر اب تک بلوچستان اسمبلی کے 45 حلقوں کے نتائج سامنے آگئے، پیپلزپارٹی کو 11، مسلم لیگ ن 9، جے یو آئی 8، جبکہ آزاد امیدوار 6 نشست پر کامیاب ہوگئے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور جماعت اسلامی کو ایک ایک نشست مل سکی۔
