56

الیکشن 2024ء کیلئے 14 کروڑ بیلٹ پیپرز چھپ گئے

اسلام آباد (عظیم صدیقی) الیکشن وقت پر ہوں گے، 26 کروڑ میں سے 14 کروڑ بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں اور اب تک کل اخراجات 47ارب روپے میںسے50 فی صد الیکشن انتظامات پر خرچ ہو چکے ہیں ‘عملے کی تربیت کے لئے کاغذات کی آخری چیکنگ تک ہو چکی ہے ‘دوسری طرف دو بڑے سیاسی گروپ پیپلزپارٹی’ مسلم لیگ (ن) اورسپریم کورٹ بھی الیکشن 8فروری 2024ء کی تاریخ سے آگے لیجانے کی راہ میں کھڑے نظر آتے ہیں ۔ان عوامل کی وجہ سے الیکشن التواء کی آخری کوششیں بھی دم توڑ گئی ہیں ‘یہاں اسلام آباد میں ایک شادی کی تقریب کے دوران مختلف الخیال سیاستدانوں اور اہم شخصیات کے اکٹھ میں یہ رائے اور نقطہ نظر سامنے آیا کہ ایرانی حملے اور دہشت گردی کی وارداتوں کو بہانہ بنا کر کچھ عناصر الیکشن ملتوی کرانے کی گزشتہ ایک ماہ سے کوششیں کر رہے تھے لیکن الیکشن کمیشن’ نواز شریف’زرداری اور کچھ دیگر لوگوں نے سختی سے ایسی تجاویز کو رد کر دیا اور کہا کہ اگر ایسا کیا گیا تو پھر حالات نہیں سنبھلیں گے۔ معیشت اور امن وامان کی صورتحال بے حد بے قابو ہو جائیگی’ عدلیہ اورمقتدرہ آمنے سامنے آ جائیگی جسکی وجہ سے الیکشن التواء کی کوششیں دم توڑ گئیں اور اب 8فروری 2024ء کو الیکشن ہوں گے۔اس حوالے سے سیکرٹری الیکشن کمیشن ڈاکٹر سید آصف حسین کی سربراہی میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے متعلق معالات کے جائزہ کے لئے اہم اجلاس میں پولٹیکل فنانس کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں8فروری 2024ء کو ہونے والے عام انتخابات کے لئے ریاستی پرنٹنگ پریسوں پر ساٹھ سے زائد انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے، امید ہے کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ مقرر وقت پر مکمل ہو جائے گی۔ اجلاس کے شرکا نے اس امر پر اطمنان کا اظہار کیا کہ بیلٹ پیپرز کی بروقت چھپائی مکمل کرلی جائے گی ۔ اب تک 60 سے زائد حلقوں کے بلیٹ پیپرز چھپ چکے ہیں۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ سے متعلق امور پر اظہاراطمینان کیا۔ دریں اثنا سیکرٹری الیکشن کمیشن نے پرنٹنگ پریس آف پاکستان کا دورہ کیا اور بیلٹ پیپرز کی طباعت کا خود جائزہ لیا، تمام حلقوں کے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل 3 فروری تک مکمل ہوگا۔اس مرتبہ پرنٹ کئے جا رہے بیلٹ پیپزز خصوصی فیچرز کے حامل ہوں گے۔ پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کراچی میں واقع سکیورٹی پرنٹنگ پریس میں پہلے بلوچستان اور پھر سندھ کے حلقوں کے بلیٹ پیپزز چھاپے جارہے ہیں۔ اسلام آباد میں نصب سرکاری پرنٹنگ پریس میں خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد کے حلقوں کے بلیٹ پیپرز کی چھپائی کی جا رہی ہے، ووٹوں کی چھپائی کے لئے 2 ہزار 70 ٹن خصوصی کاعذ مہیا کیا گیا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 17 ہزار 816 امیدوار الیکشن 2024 میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں