الیکٹرو بسزکے 7روٹس فائنل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں گرین الیکٹرو بسوں کے 7روٹس فائنل کر لئے گئے جہاں پر بزرگ’ معذور’ طالب علم مفت سفر جبکہ دیگر مسافروں کیلئے کرایہ 20 روپے ہو گا۔ الیکٹرو بسوں کا پہلا روٹ گٹ والا سے ملت چوک’ نشاط آباد’ جمیل آباد’ شوگر موڑ’ مانانوالہ’ حاجی آباد سے نڑوالا روڈ تک ہو گا۔ دوسرا روٹ گٹ والا سے کینال روڈ’ کشمیر پل’ 4چک والا پل’ عبداﷲ پور انڈر پاس’ احمد پور اور سمندری روڈ تک ہو گا۔ تیسرا روٹ جڑانوالہ روڈ مکوآنہ سے ڈھڈی والا سے نڑوالا۔ چوتھا روٹ خانوآنہ ستیانہ روڈ مچھلی فارم’ ٹول ٹیکس’ سلیمی چوک ‘ جھال چوک’ عبدالرشید غازی چوک (سابق جی ٹی ایس چوک) سے نڑ والا روڈ۔ پانچواں روٹ نڑ والا چوک سے محمد پورہ’ رضا آباد’ مدن پورہ’ غلام محمد آباد’ کلیم شہید پارک’ مرضی پورہ سے نڑوالا بائی پاس۔ چھٹا روٹ نڑوالا چوک سے جیل روڈ’ زرعی یونیورسٹی’ جی سی یونیورسٹی’ الائیڈ موڑ’ باوا چک سرگودھا روڈ۔ ساتواں روٹ نڑ والا چوک سے جھنگ روڈ’ پرتاب نگر’ ایوب کالونی’ شیخ کالونی’ موٹر مارکیٹ’ ایوب ریسرچ’ بورڈ چوک’ گلفشاں کالونی’ شاداب کالونی’ سیف آباد’ بھٹہ سٹاپ’ ٹرک اڈا’ چلڈرن ہسپتال’ چوہلہ سٹاپ’ بورڈ آفس’ ایئرپورٹ’ منڈی موڑ اور سدھار سٹی تک ہو گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گرین الیکٹرو بسز روٹ میں اسٹیشن چوک اور سول ہسپتال کے سٹاپ کو شامل نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں