الیکٹرک بسوں کی سروس جڑانوالہ تک فراہم کی جائے

جڑانوالہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ن ایم پی اے و چیئرمین سیٹنڈنگ کمیٹی 1122ہر دلعزیز شخصیت سردار خان بہادر ڈوگر نے فیصل آباد آمد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خوش آمدید کہا اور ملاقات کے دوران کہا کہ اہلیان جڑانوالہ کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ الیکٹرک بسوں کی سروس جڑانوالہ تک فراہم کی جائے تاکہ طلبا و طالبات کیساتھ عوام کو آسان آرام دہ سفر کی سہولیات میسر ہو سکیں سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ تاریخی اقدامات کر رہی ہے جو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جائیں گئے مخالفین بے جا تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پر تنقید کرنیوالے اپنے کام پر توجہ دیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ریکارڈ ترقی کر رہا ہے اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے فیصل آباد سے الیکڑک بسوں کا آغاز اہلیان فیصل آباد کیلئے تحفہ ہے ہزاروں افراد روزانہ الیکڑک بس سے مستفید ہو سکیں گئے سردار خان بہادر ڈوگر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یقین داہانی کروائی ہے کہ بہت جلد جڑانوالہ سے بھی الیکٹرک بس کا افتتاح کیا جائے گا اور اہلیان جڑانوالہ سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں