الیکٹرک بس سروس منصوبہ پرمریم نواز کو خراج تحسین

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما چوہدری محمد شفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس منصوبہ پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ فیصل آباد میںالیکٹروبس سروس کے آغاز سے عوام کے روزمرہ سفر میں ایک بڑی آسانی پیدا ہو گی’ جدید اور ماحول دوست بسیں صرف 20 رو پے میں آرام دہ سہولت فراہم کرینگی جس پر شہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ سروس نہ صرف سستی ہے بلکہ وقت کی بچت، ٹریفک کے بوجھ میں کمی اور صاف ماحول کی ضمانت بھی دیتی ہے’ چوہدری محمد شفیق نے وزیراعلیٰ مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ عام آدمی کی زندگی میں حقیقی تبدیلی کی علامت ہے اور پنجاب حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا ثبوت ہے’ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی جب بھی حکومت آئی ہے پاکستان کے ہر شہر میں ترقیاتی کام اور عوامی بھلائی کے بڑے بڑے منصوبے مکمل ہوئے ہیں’ اگر پاکستان کے انفراسٹرکچر میں سے میاں محمد نواز شریف کے کئے ہوئے کاموں کو نکال دیا جائے تو پاکستان کھنڈرات کا سماں پیش کرنے لگے گا’ آج پاکستان میں موٹرویز سے لیکر ایٹمی پاکستان بنانے تک سب مسلم لیگ (ن) اور میاں محمد نواز شریف کے کارنامے ہیں’ چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس شروع ہونے پر لوگ خوشی سے نہال ہیں’ ان الیکٹروبس سروس سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے اور نہایت ہی کم کرایہ پر سفر کریں گے’ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پنجاب کی دھی رانی محترمہ مریم نواز شریف کو اپنے حفظ امان میں رکھے ان جیسی بیٹیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں جو عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھتی ہیں اور انہیں حل کرتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں