الیکٹرک وہیکلز کی تیاری پرٹیکس چھوٹ نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(بیوروچیف) الیکٹریکل وہیکلز بنانے کیلئے مزید مراعات دینے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔وزارت صنعت وپیداوار کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ لوکل سپلائی، پرزوں کی فروخت پر سیلز ٹیکس چھوٹ نہ دی جائے، الیکٹریکل وہیکلز پر آئندہ نئی ٹیکس چھوٹ نہیں دی جا سکتی، وزارت صنعت وپیداوار کی الیکٹریکل وہیکلز کی مینوفیکچرنگ پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز تھی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کیجانب سے الیکٹریسٹی ایفیشینسی ریفارمز اور پاور سبسڈی ریفارمز کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں