الیکٹرک کمپنیوں کی نجکاری کے اہداف بروقت حاصل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (بیوروچیف)حکومت نے آئی ایم ایف سے قرض کی قسط کیلئے نجکاری کے اہداف بروقت حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق اپریل کے وسط میں بجلی کی 3تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، فیصل آباد الیکٹرک، گوجرنوالہ الیکٹرک اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی نجکاری کی اولین فہرست میں شامل ہیں۔فیصل آباد الیکٹرک، گوجرنوالہ الیکٹرک اور اسلام آباد الیکٹرک کمپنی کی نجکاری میں مالیاتی مشیر ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں