22

الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی چینی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) چین کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی بی وائے ڈی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کردیا۔چین کی دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے اپنے لوکل پارٹنر کے ساتھ پاکستان میں جدید الیکٹرک گاڑیاں بنانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے اور صاف ستھری فضا کیلئے توانائی کے زیادہ موثر ذرائع نقل و حمل کو اپنانے کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔یہ اقدام گرین پراڈکٹس کو پاکستانی صارفین کے لیے مزید قابل رسائی بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی آٹو انڈسٹری کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔بی وائی ڈی اپنی ای وی کی پیداوار کو پاکستان میں مقامی طور پرتیار کرے گا جس سے پاکستان رائٹ ہینڈ ڈرائیو گاڑیاں ایکسپورٹ کرسکے گا۔بی وائی ڈی کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کا ایک بڑا ثبوت ہے۔اس سرمایہ کاری سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے اور معروف غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں پیسے لگانے میں دلچسپی کا اظہار کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں