لاہور (بیورو چیف) پنجاب حکومت نے لاہور میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ۔ حکومت نے وفاقی حکومت کی پالیسی کو اپناتے ہوئے چارجنگ اسٹیشنز کی انسٹالیشن کو فروغ دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔حکام کے مطابق نئے فلنگ اسٹیشنز کے این او سیز کو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ نیا پیٹرول اسٹیشن بنانے والوں کو کم از کم دو چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب یقینی بنانا ہوگی ۔



