الیکٹرک گاڑی اوموڈا ای 5 پاکستان میں لانچ

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر، جیکو جے 7کی لانچ کے ساتھ، ایک اور الیکٹرک ایس یو وی- اوموڈا ای’5نے بھی پاکستانی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے، جو بڑھتے ہوئے الیکٹرک ایس یو وی سیکٹر کو مزید وسعت دے رہی ہے۔ متعارف کرائی گئی الیکٹرک ایس یو وی Omoda E5 کی لمبائی 4424ملی میٹر، چوڑائی 1830ملی میٹر، اونچائی 1588ملی میٹر رکھی گئی ہے، وہیل بیس 2630ملی میٹر، فالو می ہوم فنکشن کے ساتھ آٹومیٹک ہیڈلائٹس نصب کی گئی ہیں۔ LEDہیڈلائٹس +ٹیل لائٹس +رئیر فوگ لائٹس +ہائی مانٹڈ اسٹاپ لائٹ،کار نرنگ لائٹ فنکشن کے ساتھ LEDفرنٹ فوگ لائٹس، شارک فن اینٹینا، روف ریلز + روف اسپوائلر +بوٹ لِڈ اسپوائلر، بارش کا احساس کرنے والے فرنٹ وائپرز، رئیر وائپر +ونڈ شیلڈ ڈیفروستر، پاور ایڈجسٹ ایبل سائیڈ مررز + فولڈنگ سائیڈ مررز + ٹیل گیٹ بھی لگائے گئے ہیں۔گاڑی میں 5سیٹیں، 8اسپیکر سونی سانڈ سسٹم (4x اسپیکر، 4x ٹویٹرز)، AM/FM ٹونر، بلوٹوتھ، 50W وائرلیس ڈیوائس چارجنگ، فرنٹ USB ٹائپ A اور C(چارج اور ڈیٹا)، رئیر USB ٹائپ A اور C(چارج) بھی نصب ہے۔ اسٹوریج باکس اور AC وینٹ کے ساتھ فرنٹ سینٹر کنسول آرمریسٹ، 4 دروازوں میں بوتل ہولڈرز (2x فرنٹ، 2x رئیر) اور دیگر جدید فیچر شامل ہیں۔ موٹر کی قسم: پرماننٹ میگنیٹ سنکرونس موٹر، زیادہ سے زیادہ پاور: 150 کلو واٹ، زیادہ سے زیادہ ٹارک: 340 نیوٹن میٹر، زیادہ سے زیادہ ہارس پاور: 204 ہارس پاور۔بیٹری لیتھیم آئرن فاسفیٹ (LiFePO4) کی لگائی گئی ہے جس میں 61 کلو واٹ آور کی گنجائش ہے، چارجنگ پورٹ کی جگہ فرنٹ گرِل پر رکھی گئی۔ ایمرجنسی اسٹاپ سگنل، سیٹ بیلٹ ریمائنڈر (تمام سیٹوں کے لیے)، چائلڈ سیفٹی لاکس (پچھلے دروازوں پر)، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز جبکہ ڈرائیور اور فرنٹ مسافر کے ایئر بیگز (کل 2) نصب کئے گئے، ریورس کیمرہ، 360 ارانڈ ویو مانیٹر بھی لگایا گیا ہے۔ ایس یو وی Omoda E5 کی 61 کلو واٹ آور بیٹری کے ساتھ ایکس شوروم قیمت 8,990,000 روپے ہے، جس میں بکنگ کی رقم 1,700,000 روپے ہے اور اس کی ڈیلیوری کا اندازہ وقت 2.5 مہینے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں