اماراتی صدر نے شہریوں کے قرضے معاف کردیئے

ابوظبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر نیشنلز ڈیبیٹ سیٹلمنٹ فنڈ نے 222شہریوں کے مجموعی طور پر 139ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام اماراتی شہریوں کی زندگی میں آسانی اور ملک میں سماجی بہبود اور سماجی استحکام کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے،فنڈ کے بیان میں کہا گیا کہ اس کا مقصد خاص طور پر ریٹائر افراد اورسماجی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں کے مالی بوجھ میں کمی، ان کے معیار زندگی اور اور خاندانی استحکام کو مضبوط بنانا ہے۔اس اقدام کے تحت 132ریٹائرڈ شہریوں کے مجموعی طور پر 86ملین درہم سے زیادہ کے قرضے معاف کیے گئے جبکہ سماجی تحفظ کے زمرے میں شامل 90شہریوں کو 53ملین درہم سے زیادہ قرضے سے استثنیٰ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں