امام احمد رضا خان نے امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی

جڑانوالہ (نامہ نگار) جامع الیاسیہ اسلامک یونیورسٹی فیصل آباد روڈ جڑانوالہ میں ولادت مجدد اعظم کے حوالے سے تقریب کااہتمام کیا گیا ہے جس میں گفتگو کرتے ہوئے صدر محفل پیر طر یقت ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی ناظم اعلی تحریک اہلسنت پاکستان نے بتایا کہ پیر طریقت صاحبزادہ فیض رسول حیدر رضوی چیئرمین تحریک اہلسنت پاکستان کے حکم پر ملک بھر میں اعلی حضرت کے حوالہ سے یوم رضا کے نام سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔امام احمد رضا خان نے جو میدان علم میں تحقیقات کی ہیں امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں برصغیر کے مسلمانوں بالخصوص پوری دنیا میں بالعموم لوگوں تک بڑی علمی خدمات سرانجام دی ہیں،امام صاحب نے اپنے آپ کو ہر محاذ میں پیش کیا۔ بدعات کے رد غلط رسومات کے خاتمے اور طرح طرح کے غیر شرعی امور جو انجام پا رہے تھے ان کا قوت کے ساتھ رد فرمایا خصوصا ادب رسول اور عظمت رسول کے لیے بڑی خدمات سرانجام دیں امت کو خبر دار کیا کہ یہ عظیم بارگاہ ہے یہاں زرہ بھر بے ادبی اور گستاخی کی کوئی گنجائش نہیں ہو سکتی ادب الہی سے لیکر بارگاہ رسول کے آداب اور اللہ کے ہر محبوب بندے کے آداب پر تفصیلی دلائل بیان فرمائے،مہتمم ادارہ نے کہاکہ جامعہ الیاسیہ یونیورسٹی میں نئے سال کا آغاز ہو رہا ہے کلاسسز شروع ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں