امام احمد رضا خان نے دو قومی نظریے کی بنیاد رکھی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مفتی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرتوں کوختم کرنے کیلئے عشق مصطفی ۖ کے پیغام کو عام کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے دو قومی نظر یے کی بنیاد رکھی۔ مفتی اما م احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ محدث، فقیہی او ر سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ نے سار ی زندگی تبلیغ اسلا م اور خدمت انسانیت کیلئے وقف کی۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل صدر وممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر میا ں محمد آصف رضاقادری نے مفتی امام احمد رضا خان رحمتہ اللہ علیہ کے یوم ولادت کے موقع پر قائد اعظم پار ک میں منعقدہ کیک کٹنگ تقریب کے شرکا سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی امام احمد ر ضا خان رحمتہ اللہ علیہ نے مسلمانوں کی علمی، نظریاتی اور سیاسی حالت سنوارنے کیلئے عمر بھرجدوجہد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں