2

امام بارگاہ میں ہونیوالے خود کش دھماکے کی مذمت

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیا ں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے ترلائی اسلام آباد امام بارگاہ دھماکے میں خوکش حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کے دوران معصوم نمازیوں کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی اور انسانیت کے خلاف جرم ہے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو سبوتاژ نہیں کر سکتے پوری قوم متحد ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے اگے کھبی نہیں جھکے گا بلکہ ہم بہادری کے ساتھ اس ناسور کا مقابلہ کرینگے ملک اس وقت ترقی کے منازل طے کررہا ہے لیکن بھارت ہمیں ہروقت نقصان پہنچانے کے در پر ہوتا ہے افغان رجیم اور بھارتی گڈ جوڑ کو شکست فاش دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں