38

امام حسین دین اسلام کی سربلندی کا روشن نشان ہے

فیصل آباد (پ ر) سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام اور فلسفہ حق و صداقت اور دین اسلام کی سربلندی کا روشن نشان ہے۔واقعہ کربلا جگرِ گوشہ بتول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب اور سیرت و کردار کا روشن و درخشاں باب ہیں۔’ نواسہ رسولۖ سیدنا حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ نے اپنی بے مثال قربانی سے لاالہٰ الا اللہ کا مفہوم اُجاگر کیا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضاقادری نے اسلام نگر میں حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں