امام حسین کی قربانی قیامت تک مشعل راہ رہے گی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خاں ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، حق اور باطل کے درمیان فرق کی پہچان کا درس دیتا ہے۔ حضرت امام حسین اور ان کے جاں نثار رفقا کی ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف استقامت، صبر اور قربانی قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔انھوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام پوری انسانیت کے لیے برائی کے خلاف جدوجہد اور سچائی کے قیام کا درس ہے۔ حضرت امام حسین کی عظیم قربانی نے ہمیں سکھایا کہ حق کے لیے ڈٹ جانا ہی حقیقی کامیابی ہے، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جذبہ حسینی کی اشد ضرورت ہے،انھوں نے کہا کہ محرم الحرام سکھاتا ہے کہ ہم حق و انصاف کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں