42

امام مسجد سمیت متعدد راہگیروں پر ڈاکوئوں کا تشدد

جڑانوالہ(نامہ نگار)تھانہ بچیانہ سے چند گز کے فاصلے پر ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر امام مسجد سمیت متعدد راہگیروں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا،شہری خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے عوامی سماجی حلقوں کا آر پی او،سی پی او فیصل آباد ، ایس پی ٹائون سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھانہ بچیانہ پولیس کی مبینہ چشم پوشی کے باعث ڈاکوئوں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے ڈاکوئوں نے تھانہ بچیانہ سے چند گز کے فاصلے پر واقع ریلوے پھاٹک کے قریب ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے امام مسجد سمیت معتدد شہریوں سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ڈکیتی کی دلیرانہ واردات کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اور شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل ویرانے میں پھینک گئے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات بارے اطلاع کے باوجود پولیس حسیب روایت لیٹ پہنچی عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس تھانہ بچیانہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ڈکیتی راہزنی کی نان سٹاپ وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے عوامی سماجی حلقوں نے آر پی او،سی پی او فیصل آباد،ایس پی ٹائون جڑانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ بچیانہ کی حدود میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں