فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الحمدللہ جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا ہمیشہ یہ اعزاز رہا کہ پاکستان میں مملکت سعودیہ عریبہ سے کوئی بھی اعلی شخصیات پاکستان تشریف لائے تو ان کے پروگرامز میں جامعہ سلفیہ فیصل آباد کی نمائندگی لازم و ملزوم ہوتی ہے ۔ اس وقت امام کعبہ الشیخ صالح بن حمید حفظہ اللہ پاکستان تشریف لائے ہوئے ہیں ۔ جہاں انہیں پاکستان میں مختلف شخصیات سے ملنے کا موقع ملا۔ وہاں جامعہ سلفیہ کے لیے مسرت کا دن ہے کہ جامعہ سلفیہ کے مدیر اور وفاق المدارس السلفیہ پاکستان کے ناظم اعلی چوھدری محمد یاسین ظفر حفظہ اللہ کی قیادت میں جامعہ سلفیہ کے ایک وفد جن میں جامعہ سلفیہ کے شیخ الحدیث ڈاکٹر عتیق الرحمن اور حکیم عزیز الرحمن ودیگر نے امام کعبہ سے ملاقات کی ۔ملاقات میں جامعہ سلفیہ اسلام آباد کا ایک اعلی سطحی وفد بھی شامل تھا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ھوا، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید فروغ دینے کے حوالے سے مفید باتیں ھوئیں، جبکہ سعودی عرب کی عالم اسلام میں عظیم خدمات کو سراہتے ھوئے دینی، تعلیمی اور ثقافتی میدان میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور سعودی جامعات اور پاکستانی تعلیمی اداروں کے مابین تعاون کو مزید تقویت دینے کے سلسلے میں تجاویز اور آرا زیر گفتگو رھے۔
43