امانت میں خیانت پر مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)امانت میں خیانت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق محمد عادل نے تھانہ سٹی کمالیہ میں درخواست دی کہ اس نے ملزم محمد عارف سے ایک گاڑی خرید کی جس کی قیمت 22لاکھ روپے تھی 18لاکھ روپے ملزم کو ادا کردیئے جس پر اس نے کہا کہ آپ کی رقم میرے پاس بطور امانت ہے گاڑی پسند نہ آنے پر ملزم رقم واپس کرنے سے انکار ی ہوگیا جس پر مقدمہ درج ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں