46

امانت میں خیانت کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ (نامہ نگار) امانت میں خیانت کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق عرفان حبیب نے تھانہ صدر کمالیہ میں تحریری درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے کمالیہ میں گاڑیوں کا شو روم بنایا ہوا ہے زاہد محمود کے ساتھ اسکے اچھے تعلقات تھے اس نے مجھ سے ڈالہ NISSANڈبل کیبن شادی میں شمولیت کے لیے مانگا اور کہا کہ میں واپس کردوں گا لیکن ابھی تک اس نے وہ گاڑی مجھے واپس نہیں کی جس پر عرفان حبیب کی درخواست پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں