امانت میں خیانت کرنے پر مقدمہ درج

گوجرہ(نامہ نگار)امانت میں خیانت کر کے خاتون کی رقم وقیمتی طلائی زیورات ہضم کر نے والے افرادقانون کی زد میں آگئے۔معلوم ہواہے کہ محلہ اصغر کالونی کی بے بی تبسم زوجہ فریاد حسین سے وقار اور زینب وغیرہ نے امانت کے طور پر 3لاکھ45ہزارروپے اور7لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لئے جو بعدازاں واپسی کاتقاضہ کر نے پر صاف انکاری ہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں