امت مسلمہ اسرائیل کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ضلعی صدرایم ایس ایف فیصل آبادہاشم توصیف خان نے کہا ہے کہ امت مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کی مصنوعا ت کا مکمل بائیکاٹ کرے، جب تک اسرائیلی معیشت تباہ نہیں ہو گی وہ ظلم اور بربریت ختم نہیں کرے گا۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل کی دہشت گردی اور جنگی جرائم کی بدترین کاروائیوں کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی جام شہادت نوش کر چکے ہیں، خواتین اور معصوم بچوں، پناہ گزین کیمپوں، ہسپتالوں اور دفاعی اداروں پر اسرائیلی بمباری اقوام متحدہ کے منہ پر طمانچہ مارنے کے مترادف ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں