1

امت مسلمہ کو غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں کیلئے آواز اٹھانی چاہئے،محمد علی مطاہرہ،سرفراز قادری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک بیداری امت مصطفیۖ کے زیراہتمام انقلاب ایران’ انقلا ب اسلامی و امام خامنہ ای دام ظلہ کی حمایت اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونیوالے خودکش حملہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی’ ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیۖ کے مرکزی رہنما محمد علی مطاہری’ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد ڈویژن کے نائب ناظم ملک سرفراز قادری’ سید مہران’ پروفیشنل ونگ کے رہنما مشاہد حسین اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے کی’ ریلی کے شرکاء نے ضلع کونسل سے پریس کلب تک مارچ کیا اور انقلاب اسلامی و امام خامنہ ای دام ظلہ کے حق میں نعرے بازی کی’ اس موقع پر انہوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف لکھی ہوئی تحریریوں کے کتبے اٹھا رکھے تھے’ ریلی کے شرکاء نے امریکہ’ اسرائیل اور ملک دشمن عناصر کے خلاف زبردست نعرے بازی کی’ پریس کلب کے باہر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیۖ کے مرکزی رہنما محمد علی مطاہری نے کہا کہ امام خامنہ ای دام ظلہ امت مسلماں کے غیرت مند لیڈر ہیں’ ہو بہادری اور شجاعت کے استعارے سمجھے جاتے ہیں’ انہوں نے ہمیشہ حق کی آواز بلند کی ہے اور باطل قوتوں کو للکارا ہے’ آج ہم آغا سید جواد علی نقوی کے حکم پر پورے پاکستان میں امام خامنہ ای دام ظلہ کی حمایت میں ریلیاں نکال رہے ہیں’ ان ریلیوں میں ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شرکت کر رہے ہیں’ غزہ میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ ملبے تلے تب چکے ہیں’ غزہ میں خاندان کے خاندان شہید ہو چکے ہیں’ اسرائیل نہتے لوگوں پر ایک ہزار کلو کے بم پھینک کر انہیں زمین بوس کر رہا ہے’ آخر ہم راہ خدا میں کیوں نہیں اٹھتے’ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم موت سے ڈرتے ہیں اور دنیا سے محبت کر بیٹھے ہیں’ہمیں عالم اسلام کی اس خاموشی پر تشویش ہے’ فلسطینیوں سے ہمارا کلمے کا رشتہ ہے’ ہر کلمہ گو کا دل زخمی ہے’ ہمارا ان سے دین اور ایمان کا رشتہ ہے’ امت مسلمہ کو چاہئے کہ غزہ اور فلسطین کے نہتے مسلمانوں کیلئے کھڑے ہوں اور ہر فورم پر ان کیلئے آواز اٹھائیں’ انہوں نے کہا کہ حق پر کھڑا ہونا مشکل ضرور ہے مگر آخر میں جیت حق کی ہی ہوتی ہے’ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن فیصل آباد ڈویژن کے نائب ناظم ملک سرفراز قادری نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن تحریک بیداری امت مصطفیۖ کے ساتھ کھڑی ہے اور امام خامنہ ای دام ظلہ کی مکمل حمایت کرتی ہے’ انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں ہونے والے خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداء کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کیں’ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے دہشت گرد دوزخ کا ایندھن بنیں گے اور وہ عذاب الٰہی سے نہیں بچ سکیں گے۔ دہشت گرد مسلمان اور جہادی ہونے کا دعوی کرتے ہیں درحقیقت یہ انسان کہلوانے کے بھی حقدار نہیں ہیں’

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں