57

امت مسلمہ کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین مرکزی علماء کونسل و جنرل سیکرٹری انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی افسوس ناک ہے اُمت مسلمہ کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں مغربی ممالک اسرائیل کی سرپرستی بند کریں عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ میں قتل عام رکوائے اوراسرائیل کی مدد بند کریں بچوں عورتوں کا قتل عام اور فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے پائیدار امن کیلئے فوری طور پر جنگ بندی کی جائے ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے فلسطین کے معاملہ کو طوالت دی گئی ہے جس کی وجہ سے دنیا کا امن خراب ہوا ہے اقوام عالم فلسطین کی آزاد ریاست کی تشکیل اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کو یقینی بنائے غزہ میں تاریخ کا بند ترین ظلم جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں