18

امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحادامت میں مضمر ہے

فیصل آباد(پ ر ) مشائخ اتحاد کونسل پاکستان کے رہنما وسجادہ نشین ہزاروی شریف بھمبر آزادکشمیر حضرت پیر محمدصدیق نقشبندی نے کہاکہ مسلم حکمران اور امت کے آپس کے اختلافات ہمارے زوال کا باعث ہیںاتحاد امت کے لئے سب کو قربانی دینا ہوگی، حضور اکرم ۖ کی حیات طیبہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔آج پوری دنیا میں امت مسلمہ گنبد ہ خضر ی کی غلامی چھوڑ کر امریکہ اور اسرائیل کی غلامی کرکے ذلیل و خوار ہورہی ہے ۔اتحاد امت کے لیے کام کرنا علماء و مشائخ کی اولین ذمہ داری ہے۔امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل اتحاد امت میں مضمر ہے۔ اتحاد امت ہر دور میں امت محمدی کیلئے بنیادی ضرورت رہا ہے۔ ہم اپنے اتحاد سے دشمن کی سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔بغض و عناد اور فرقہ ورایت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ہمیں اپنے فروعی اختلافات کو بھلا کر اتفاق و اتحاد کو اپنا ایجنڈا بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہا ر ہزاروی شریف کے سجادہ نشین حضرت پیرمحمد صدیق نقشبندی نے کشمیر موومنٹ پاکستان کے مرکزی صدر چوھدری خادم حسین کی رہائش گاہ سرکلر روڈ پر مریدین سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اجتماعی سطح پر مشاورت کا درس اور پر امن بقائے عمل باہمی پر زور دیتاہے۔اتحاد امت کا انعقاد بروقت اور برمحل ہے آج مسلم ممالک کی صفوں میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے.مسلمانوں کا عروج و ترقی اتحاد امت سے ہی ممکن ہے۔ تقریب کے آخر میں ملکی ترقی سلامتی و استحکام اور ملکی معاژی مشکلات کے جلد حل کیلئے دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں