ساہیوال (بیوروچیف)امجدا سلام امجد کی وفات سے ادبی دنیا میں بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے جسے پر کرنا ناممکن ہو گا۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین مارکیٹ کمیٹی پی ٹی آئی و صدر راہ حق ویلفئیر فائوندیشن میاں بابر صغیر انجم نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کہا کہ امجد اسلام امجد کی شاعری اور ڈرامہ نگاری ثقافت،معاشرتی تلخیوں اور انسانی زندگی کے حقیقی پہلوئوں کا احاطہ کرتی تھی ادب شاعر ی سے لگائو رکھنے والے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ امجد اسلام امجد کے نقش قدم پر چل کر اپنا مقا م پیدا کریں شاعری سے معاشرے میں بڑھتی ہوئی تلخی بدتہذیبی اور عدم برداشت کو ختم کیا جا سکتا ہے امجد اسلام امجد اپنے عہد کے سب سے بڑے نظم نگار تھے انہوں نے انسانی جذبات کو اپنی تہذیب اور روایت کے مطابق زبان دے کر امر کر دیا انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ امجد اسلام امجد کی اگلی منزلیں آسان کرے اور ان کے لواحقین کوصبر جمیل عطا کرے۔
32