امدادی رقوم کی تقسیم میں کسی قسم کی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائیگی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر “نگہبان رمضان پیکج 2025” کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پیکج کے تحت ہر مستحق خاندان کو 10 ہزار روپے کے پے آرڈر گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں، تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو نے امدادی عمل کا جائزہ لینے کے لیے ریٹیلر اومنی شاپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امدادی رقوم کی ترسیل کے انتظامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مستحقین سے گفتگو کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ انہیں پوری امدادی رقم شفاف طریقے سے فراہم کی جا رہی ہے۔ امدادی رقوم کی بروقت اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو نے کہا کہ “نگہبان رمضان پیکج” کے تحت 31 ارب روپے کے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، جن کی بدولت مستحق خاندانوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق امدادی رقوم کی تقسیم میں کسی قسم کی بدانتظامی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل کو مکمل شفاف اور موثر بنانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔مستحقین نے اس حکومتی اقدام کو سراہتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں یہ مالی امداد کسی نعمت سے کم نہیں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں