امراض قلب کے پھیلائو کو روکنے میں دُشواریوں کا سامنا

اسلام آباد(بیوروچیف)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے یقین دلایا ہے کہ دل کے امراض کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جائے گی’ تمام جماعتوں سے بات کروں گا’عوامی بھلائی کی قانون سازی کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی کی قیادت میں وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔ پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفدنے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے انکے چیمبر میں ملاقات کی،وفد کے سربراہ کی جانب سے امراض قلب کی روک تھام کیلئے پناہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی،اسپیکر قومی اسمبلی نے دل کی بیماریوں سے متعلق آگاہی مہم کے اجراء پر پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایاگیاکہ بڑھتے ہوئے امراض قلب اور دیگر امراض کی بڑی وجہ معاشی اور معاشرتی مسائل ہیں۔صدرپناہ میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود الرحمن کیانی نے کہا کہ امراض قلب ملکی آبادی کے بڑے حصے کو متاثر کر رہے ہیں، معاشی مسائل کی وجہ سے امراض قلب کے پھیلاؤ کو روکنے میں دشواری کا سامنا ہے۔بتایا گیا کہ غیر متوازن غذا بھی ان بیماریوں کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ ہے، ذیابیطس کے مرض پر آئی ایم ایف کی قسط سے دوگنا رقم خرچ ہو رہی ہے۔اسپیکر نے دل کی بیماریوں کی روک تھام کیلئے عوام میں صحت مندانہ طرزِ زندگی اپنانے کی اہمیت اُجاگر کرنے پر زوردیا۔اسپیکر نے ان امراض کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی کرنے کی یقین دھانی کرائی اور کہا کہ امراض سے بچاو کے لیے قانون سازی پر تمام جماعتوں سے بات کروں گا’عوامی بھلائی کی قانون سازی کے لئے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔وفد میں سیکرٹری جنرل پناہ ثناء اللہ گھمن،نائب صدور ڈاکٹر قیوم، کرنل شکیل مرزا،نائب صدر افشاں تحسین باجوہ، کمشنر عبدالحفیظ، غلام عباس بھی شامل تھے.۔#/s#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں