امریکا، سنگاپور، ملائیشیا سمیت14 ملکوں سے مزید 117پاکستانی بے دخل

اسلام آباد (بیوروچیف) گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران امریکا، سنگاپور، قطر اور ملائشیا سمیت 14مختلف ممالک سے مزید 117 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ۔امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، امیگریشن مسائل، منشیات، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام، پاسپورٹ گمشدگی، کام سے مفرور، معاہدے کی خلاف ورزی، آئی بی ایم ایس میں نام سمیت مختلف الزامات پر 54 کو ڈی پورٹ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں