امریکہ،ایران کشیدگی میں شدت،پاکستان کی سیاسی،عسکری قیادت کی مشاورت ناگزیر

اسلام آباد (عظیم صدیقی) امریکہ ایران جنگ صورتحال خطرناک اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل’ پاکستان نے ابھی تک جنگ کی صورت میں کیا کرنا ہے فیصلہ اور مشاورت ابھی تک نہیں ہو سکی حکومتی ذمہ داروں نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی جنیوا سے واپسی کے بعد اعلیٰ سویلین عسکری قیادت کی باضابطہ مشاورتی بیٹھک ہو گی لیکن ان شخصیات کی ملک میں موجودگی کے باوجود نیشنل سکیورٹی کمیٹی میٹنگ ابھی نہیں بلائی جا سکی۔ دارالحکومت کے تجربہ کار کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ غزہ امن بورڈ میں پارلیمان اور کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر شمولیت اختیار کر لی گئی جو ظاہر کر رہی ہے کہ پاکستان پر امریکی غلبہ ہے اور اب جبکہ جنگ ہفتوں مہینوں نہیں دنوں کی دوری پر ہے۔ کوئی مشاورت نہیں ہو رہی، نہ ہی پارلیمان کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے جس سے حکومت کی کمزوری عیاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں