30

امریکہ ، چین ، برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدا ت میں اضافہ

اسلام آباد(بیوروچیف)مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا ، چین اور برطانیہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کے حوالے سے سرفہرست ممالک رہے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 1.376 ار ب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 17.04 فیصد کم ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کر دہ اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ میں امریکا کو پاکستانی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 1.658 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستانی برآمدات کے حوالے سے چین دوسرا برآمدی مقام رہا جسے مالی سال کی پہلی سہ میں 633.37 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ میں چین کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 26.42 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ میں برطانیہ کو 518.94 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 519.94 ملین ڈالر تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں یو اے ای کو 472.166 ملین ڈالر اور جرمنی کو 364.44 ملین ڈالر کی برآمدات ہوئی۔ہالینڈ کو 382.24 ملین ڈالر اور اٹلی کو 299.15 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ سپین کو مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 363.93 ملین ڈالر جبکہ افغانستان کو 128.53 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بنگلہ دیش کو 144.50 ملین ڈالر، فرانس کو 130.74 ملین ڈالر، بیلجیم کو 136.58 ملین ڈالر، سعودی عرب کو149.27 ملین ڈالر جبکہ ترکیہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 90.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں