امریکہ’ اسرائیل کے ایران پر حملے’ خطے میں کشیدگی بڑھ گئی (اداریہ)

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے’ امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے صبح کے وقت ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی صوبوں پر بمباری کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا۔ لڑکیوں کے سکول پر بھی بمباری کی جس میں 85ایرانی طالبات شہید ہو گئیں لامیرڈ میں اسپورٹس کمپلیکس پر بھی فضائی حملے میں 15شہری شہید ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس طلب’ ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت رکوائے تہران میں ہزاروں افراد حکومت کے حق میں اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے امریکی صدر نے ایران کے خلاف بڑے جنگی آپریشن ایپک فیوری کا اعلان کیا جبکہ اس کے ساتھ ہی اسرائیل نے بھی میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے ٹرمپ نے کہا جنگ میں امریکی فوجیوں کی بھی ہلاکت ہو سکتی ہے، ایران پر امریکی واسرائیلی حملوں کے بعد تہران نے جوابی کارروائی کرتے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب سمیت مختلف شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز حملوں کی بارش کر دی کئی علاقوں میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بھی میزائل برسا دیئے سعودی عرب’ قطر’ بحرین’ UAE’ کویت’ عراق’ شام’ اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات پر میزائل حملے کئے ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کو آپریشن وعدہ صادق 4کا نام دیا ہے ریاض دوحہ منانا دبئی اور ابوظہبی میں امریکی فوجی اڈوں پر اور تنصیبات اور اس کے اطراف میں میزائل حملے ہوئے ہیں کویت میں اطالوی فضائیہ کے بیس پر ایرانی میزائل حملہ ہوا ہے ایرانی میزائل حملے میں کویت کے ایک فوجی اڈے کے رن وے کو نمایاں نقصان پہنچا جہاں اطالوی فضائیہ کے اہلکار تعینات ہیں پاکستانی سفارتی حکام نے متحدہ عرب امارات میں امریکی بیس پر ایرانی جوابی کارروایی میں پاکستانی شہری کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے دنیا کی بڑی ائیرلائنز نے خطے میں اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل وحمل روک دی’ امریکہ نے تجارتی جہازوں کو ہدایت کی کہ وہ آبنائے ہرمز اور خلیج سے دور رہیں، امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد دنیا کے کئی ممالک نے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں’ ایران نے پاکستان سعودی عرب ترکیہ اور کویت سے رابطے کئے ہیں جبکہ روس چین جرمنی فرانس اور برطانیہ نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے چین نے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا ہے روس نے کہا ہے کہ یہ حملے خطے کو انسانی اقتصادی اور جوہری تباہی کے دہانے پر لا رہے ہیں برطانیہ نے کہا ہے کہ ہم نے حملوں میں کسی طرح کا حصہ نہیں لیا تاہم برطانوی وزیراعظم کیئراسٹامر کا کہنا ہے کہ ہمارے جہاز خطے میں اپنے مفادات اور اتحادیوں کی حفاظت کیلئے آسمانوں پر متحرک تھے پاکستان نے ایران پر اسرائیل اور امریکی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکہ اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ مزید حملوں کا نتیجہ صرف موت اور تباہی اور انسانی مصائب کی صورت میں نکلے گا یورپی یونین نے خطے کی صورتحال خطرناک ہونے پر تحمل کی اپیل کی ارسلاوان ڈیرلیلین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے اشارے کے بعد ایٹمی سلامتی کو یقینی بنانا ضروری ہے ناروے کے وزیر خارجہ نے دلیل دی کہ ایران پر اسرائیل کے حملوں نے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی ہے، فرانسیسی صدر ایمانوایل میکرون نے خبردار کیا کہ یہ تنازعہ بین الاقوامی امن وسلامتی کیلئے سنگین نتائج کا حامل ہے اس کشیدگی کو روکا جائے،، امریکہ اور اسرائیل نے بالآخر اپنی اوقات ظاہر کر دی اور ایران پر حملے کر کے دنیا کو یہ بتا دیا کہ وہ کسی بین الاقوامی کو نہیں مانتے ایران کو جھکانے کی کوششوں میں ناکامی پر امریکہ اور اسرائیل نے انتہائی قدم اٹھایا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ روس’ چین’ فرانس’ یورپی یونین پاکستان اور دیگر اسلامی ودیگر ممالک نے امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کی مذمت کی ہے اور اسے عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے مگر ڈھیٹ امریکہ اور اسرائیل کسی بھی بیان کو خاطر میں نہیں لا رہے اس وقت اسلامی ملکوں کا بلاک بنانے اور متحد ہو کر اس جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھی امریکہ اور اسرائیل پر دبائو ڈالنا ہو گا تاکہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں