امریکہ اعتبار کے قابل نہیں فتح ایران کے قدم چومے گی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑتھیاں غلہ منڈی فیصل آباد کے صدر غلہ منڈی میاں آصف اسلم نے کہا کہ امریکہ اعتبار کے قابل نہیں انشااللہ فتح ایران کے قدم چومے گی اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہو گی پوری دنیا کے مسلمان حکمران خدا کے لئے متحد ہو جائے ورنہ یہودی ،قادیانی اور عالمی سامراج ہم سب کا فلسطین جیسے حشر کرے گا ایران پر حملے میں امریکا نے ماضی کے برخلاف اقوامِ متحدہ، آئی اے ای اے اور امریکی انٹیلی جنس ڈائریکٹر سمیت پوری عالمی برادری اور قوانین کو نظر انداز کیا۔ایسا لگتا ہے امریکی صدر سفارت کاری کو راستہ نہیں دینا اسرائیل اور امریکہ کو پتہ لگ جائے گا جب چائنہ روس پاکستان مصر اور دیگر امریکی مخالف قوتیں میدان عمل میں اترے ہی تو عالمی جنگ بڑی شدت سے شروع ہوگی اس لیے امریکہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اور فوری جنگ بندی کی طرف انا چاہیے فلسطین کی ازادی تک ایران پاکستان اور دنیا کے غیرت مند مسلمان ممالک بیت المقدس کی ازادی تک پیچھے نہیں ہٹیں گے چاہتے۔انہوںنے کہا کہ حوثیوں نے آبنائے بال المندل بند کرنے کی دھمکی دی ہے، جنگ بڑھتی دکھائی دے رہی ہے، اگر ایسا ہوا تو پاکستان کے لیے مشکلات بڑھیں گی کیونکہ بڑی تعداد میں مہاجرین پاکستان آ سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں