امریکہ اور اسرائیل عالمی امن کیلئے بڑا خطرہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اقوام متحدہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ عالمی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے فوری جنگ بند کروائے۔ جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ امریکہ اور اسرائیل عالمی امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، ایران میں سکولوں، ہسپتالوں اور رہائشی علاقوں پر بمباری انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہایران میں بچوں اور طالبات سمیت ہزاروں بے گناہ شہریوں کا قتل عام کیا گیاجس سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف اورمسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے بھی ایران پرحملوں کی مزمت اور شہید ہونے والے خاندان کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیاہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ پاکستان امن پسندملک ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور افغانستان نے پاکستان کے خلاف جوحرکتیں کی ہیں انہیں پاک افواج کی طرف سے بہتر جواب ملاہے- انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کوملک اوردنیاکے حالات کامقابلہ کرنے کے لیے متحدہوناچاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں