امریکہ اور ایران کے مذاکرات آج

مسقط (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات آج عمان میں ہوں گے، مشرق وسطی میں نیا تنازعہ روکنے کی کوشش،بات چیت کا محور نئی نیوکلیئر ڈیل ہوگا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی ایلچی اسٹیووٹکوف بلواسطہ مذاکرات کریں گے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران براہ راست بات چیت ہوگی۔امریکی صدر کے مندوب برائے مشرق وسطی اسٹیووٹکوف روس کے صدر سے ملاقات کے بعد ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے عمان پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیووٹکوف کا کہنا ہے کہ ایران کے معاملے پر صدر پیوٹن کی بھی مدد لی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے ایران کو نیوکلیئر پروگرام محدود کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی تھی۔صدر ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ بات چیت ناکام ہوئی تو ایران کیخلاف فوجی کارروائی ہوگی اور اس کی اسرائیل قیادت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں