امریکہ اپنی سرپرستی میں مسلم امہ کو تباہ کرنا چاہتا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے غزہ پرامریکی صدر کے قبضہ کی ہرزہ سرائی کی مذمت واحتجاج کرتے ہوئے کہا اس دھمکی کے بعدامت مسلمہ کے حکمرانوں اور امت کا غا فل رہنابدترین بزدلی ہو گا۔ ذلت کی زندگی سے عزت کی موت کو ترجیح بنانا پڑیگا۔ ناجائز اسرائیلی ریاست کے قیام میں ناکامی وکمزوری پر امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے۔ اسرائیل نے سفاکیت بربریت ظلم وجبر کی کوئی کسر نہیں چھوڑی جبکہ فلسطینی مسلمانوں نے اپنا جان مال گھر بار تباہ کروانے کے باوجود کبھی ایک لمحہ کے لئے بھی اسرائیل کوتسلیم کرنیکا نہیں سوچا اور ناہی موقع دیا۔ جس جرأت سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں نے عزیمت اختیارکی وہ امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہے۔ امریکہ اپنی بدمعاشی اور سرپرستی میں مسلمہ امہ کو تباہ وبرباد کرنا چاہتا ہے اگر اُمت مسلمہ نے متحد ہوکرہوش کے ناخن نالئیے تویہ خونخوار درندہ بن کر ایک ایک مسلم ریاست کونگل جائیگا۔ ہمیں قرآن وسنت اور اپنے اکابرین کے ارشادات کی روشنی میں یہودوہنود کے بارے میں حکمت عملی سے لائحہ عمل بنانا ہو گا۔ حکومت کو مسلم امہ کی ترجمانی کرتے ہوئے فلسطین پر واضح موقف اپنانا ہوگا۔ امت مسلمہ کے وسائل کوامت کی فلاح کے لئے کارآمد بنانا ہوگا۔ پچھلے کئی سالوں سے اسرائیلی ناجائز ریاست کے قیام میں ناکامی کے بعد امریکی صدر کابیان انتہائی افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے۔ مسلمانوں کوجہادکی طرف لوٹنا ہوگا بصورت ذلت ورسوائی سے بچنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں