امریکہ ایران جنگ حساس مرحلے میں داخل ہوگئی

اسلام آباد (عظیم صدیقی) امریکہ ایران جنگ بندی متوقع مذاکرات نہیں ہو رہے امریکی تجاویز کو ایران نے مسترد کرتے ہوئے جنگ بندی کیلئے 5تجاویز دے دی ہیں صورت حال حد درجہ خطرناک اور حساس مرحلے میں داخل ہو گئی ہے امریکہ نے خطے میں 5ہزار زمینی دسے میرنیز بھجوانے کا اعلان کر دیا ہے نئے ٹروپرز کو ایران میں کارروائی کیلئے استعمال میں لایا جائیگا۔ ایرانی ترجمان نے پاکستانی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ خاتمے کیلئے پاکستانی کوششیں نیک نیتی پر مبنی ہیں۔ ہم پاکستان کو امریکی تجاویز مسترد کرنے کا جواب بھجوا دیا ہے۔ امریکی تجاویز نامناسب ناقابل قبول ہیں۔ ایران نے امریکہ سے کہا ہے کہ تحریری یقین دہانی کروائی جائے کہ موجودہ جنگ ختم کر کے آئندہ جنگ نہ کرنے کی ضمانت دی جائے تمام نقصانات کا ازالہ کیا جائے، پابندیاں ختم کی جائیں۔ آبنائے ہرمز پر ایران خودمختاری تسلیم کی جائے جنگ بندی کا فیصلہ ایرانی شرائط پر ہو گا۔ پس پردہ رابطے اس وقت بھی جاری ہیں کچھ بھی کسی بھی وقت متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں