30

امریکہ ‘ بھارت کا پاکستان ‘ چین کیخلاف نیا گٹھ جوڑ

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے موقع پر 58طویل پیرا گرافوں پر مشتمل امریکا ، بھارت مشترکہ اعلامیہ دونوں ممالک کے مابین خیر سگالی ، باہمی مفادات اور معاشی تعاون کی حد تک ہی محدود نہیں بلکہ امریکی سر پرستی میں بھارت کو ایشیا کی سب سے بڑی فوجی طاقت معیشت اور جغرافیہ تبدیل کرنے کی صلاحیت والی طاقت بنانے کے عزائم کی نشاندھی کرتا ہے’ پاکستان کیلئے نئی مشکلات اور چیلنجز ، یہ ایشیا میں نئی سرد جنگ کا پیش خیمہ ہے جبکہ انڈیا کو ایشیا کی سب سے بڑی طاقت بنانے کا عزم، اس کا واحد امریکی مقصد ایشیا میں اب تمام مراعات اور فیصلے کرنے میں بھارت کو بر تری دینا ہے جبکہ عملی طور پر یہ مشترکہ اعلامیہ چین اور پاکستان کیلئے خطرے کا ایک بڑا آلارم بجار ہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں