امریکہ میں قائم ڈیجیٹل بینکاری اور سرمایہ کار کمپنی کا حبیب رفیق لمیٹڈ سے اشتراک

اسلام آباد (بیوروچیف) امریکہ میں قائم ڈیجیٹل بینکاری اور سرمایہ کاری پلیٹ فارم Fasset نے اعلان کیا ہے وہ حبیب رفیق لمیٹڈ (ایچ آر ایل) کیساتھ سٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں، اعلان اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی تقریب کے دوران کیا گیا، اقدام سے عالمی سرمایہ اور پاکستانی اثاثوں کے درمیان تعلق کے نئے دروازے کھلنے کی توقع ہے، تقریب میں حکومت’ کاروباری برادری اور ڈیجیٹل معیشت سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی، وفاقی وزیر برائے آئی ٹی وٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں، ایچ آر ایل گروپ کے وائس چیئرمین جہانزیب زاہد’ فیسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی رافع حسین’ اعلیٰ سرکاری حکام’ بزنس کمیونٹی کے رہنما، بین الاقوامی اداروں کے نمائندگان، سفارتکار، معروف سماجی شخصیات اور ملک بھر سے تعلق رکھنے والے اہم سٹیک ہولڈرز بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور شریک بانی رافع حسین نے کہا کمپنی کا عالمی مشن دنیا بھر میں 10کروڑ افراد کو اثاثوں کا مالک بنانا ہے، ایچ آر ایل گروپ کے وائس چیئرمین جہانزیب زاہد نے کہا کہ تعاون اوورسیز پاکستانیوں اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے نئے دروازے کھولے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں