امریکہ نے ایف آئی بی اے باسکٹ بال عالمی کپ جیت لیا

پراگ (سپورٹس نیوز) امریکا نے ایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ جیت لیا۔امریکا کی ویمنز ٹیم نیایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ کے فائنل میچ میں آسٹریلوی ویمنز باسکٹ بال ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ جمہوریہ چیک کے برنو میں کھیلے گئے ایف آئی بی اے ویمنز انڈر-19باسکٹ بال عالمی کپ کے فائنل میچ میں امریکا اور آسٹریلیا کی ویمنز باسکٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کو 76 کے مقابلے میں 88 باسکٹ پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں