19

امریکہ کا ایران کیخلاف آپریشن میں اسرائیل کا ساتھ دینے سے انکار

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے اسرائیل پر 200سے قریب ڈرون اور میزائل حملے داغے جانے کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جہاں انہوں نے واضح کردیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے نیتن یاہو کو بتایا کہ امریکا ایران کے خلاف جارحانہ آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔امریکی سینئر عہدیدار نے بتایا کہ جوبائیڈن نے اسرائیلی وزیراعظم کو واضح کیا کہ امریکا ایران پر جارحانہ آپریشن میں ساتھ نہیں دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں