53

امریکہ کا پاکستانی حکومتی معاملات میںدخل اندازی سے انکار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا کا چیئرمین تحریک انصاف اور وائٹ ہائوس کے باہر پاکستانیوں کے مظاہرے سے کوئی تعلق نہیں۔جان کربی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کا معاملہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے معاملے پر پاکستانی حکومت ہی موقف دے سکتی ہے۔جان کربی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے ممالک یوکرین کی مالی، اخلاقی اور ہتھیاروں کے حوالے سے مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے یوکرین کی مدد کی ہے تو اس پر پاکستان بات کرسکتا ہے، کئی ممالک یوکرین کی مدد کرنے پر عوامی توجہ نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں