41

امریکہ کا پاکستان اورافغانستان کوتحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاکستان اور افغانستان دونوں سے کہا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔امریکی صدر دفتر وائٹ ہاس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان خبروں سے آگاہ ہیں کہ پاکستان نے سنیچر کے روز پاکستان کی ایک فوجی چوکی پر حملے کے جواب میں افغانستان میں فضائی حملے کیے۔ ہمیں پاکستان میں حملے کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصان اور افغانستان میں حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت پر گہرے افسوس کا اظہار ہے۔وائٹ ہائوس کی پریس سکریٹری کرین جین پیئر کا پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے مزید کہنا تھا کہ ہم طالبان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گرد حملے افغان سرزمین سے نہ ہو۔انھوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں شہریوں کو نقصان نہ پہنچے۔ ہم دونوں فریقوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ کسی بھی اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔امریکی صدر کے دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ افغانستان دوبارہ کبھی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے جو امریکہ یا ہمارے دیگر شراکت داروں یا اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں