66

امریکہ کی پاکستانی سیاست میں مداخلت کی تردید

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان یا کسی بھی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے میں حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ امریکی سفیر کی طرف سے پاکستان کے لیے چار نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی حمایت کی گئی ہے جس میں سے ایک میں بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں