36

امریکہ کی پاکستان کو بھر پور معاشی تعاون کی یقین دہانی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے کہا ہے کہ وہ معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے پاکستانی کوششوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا لیکن ساتھ ہی اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے مفادات پر احتیاط کے ساتھ نظر رکھے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دی گئی نیوز بریفنگ کے دوران سی پیک پر بات چیت کے لیے چینی نائب وزیر اعظم کے دورہ اسلام آباد کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ سب سے پہلے پاکستانی معیشت کے لیے ہماری حمایت غیر متزلزل ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کارانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں