امریکہ کے چین کیساتھ ٹیرف معاہدے میں 3ماہ کی توسیع

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں 3ماہ کی توسیع کردی، انہوں نے صدارتی حکم پر دستخط کردیئے۔چین امریکا ٹیرف معاہدے کی مدت آج ختم ہورہی تھی۔ ذرائع کے مطابق جنوری میں ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 145فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، جواب میں چین نے امریکی درآمدات پر 125فیصد ٹیرف لاگیا تھا۔پھر مئی میں معاہدے کے تحت امریکا نے ٹیرف میں 30 فیصد اور چین نے 10فیصد کمی کی تھی۔خبر ایجنسی کے مطابق نئے صدارتی حکم کے تحت موجودہ ٹیرف ریٹ اگلے تین ماہ تک نافذ رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں