49

امریکی آشیر باد اسرائیل کے نہتے فلسطینیوں پرحملے تیز

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سفارتی کوششیں بھی اسرائیل کو فلسطینیوں کے خون سے ہاتھ رنگنے سے نہ روک سکیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد شہدا کی تعداد ساڑھے3ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ13 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میںدوگھروں پر اسرائیلی بمباری کے باعث40فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے12فلسطینیوں کو غزہ کی بندرگاہ کے قریب بھی نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوصائرت کے علاقے میں مسجد پر بمباری کی گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔دیر البلاح میں گھر پر بمباری سے بھی مزید 10 افراد شہید اور 22 زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد ملبے تلے دب گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں