امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی کا 800 میٹر فری اسٹائل کا عالمی ریکارڈ

واشنگٹن (سپورٹس نیوز)امریکی تیراک کیٹی لیڈیکی نے ایک بار پھر اپنی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 800 میٹر فری اسٹائل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے 2016ء کے ریو اولمپکس میں آخری بار عالمی ریکارڈ بنایا تھا اور اب تقریباً 10 سال بعد کیٹی نے اسے مزید بہتر بنا کر ایک بار پھر دنیا کو حیران کردیا۔ٹی وائے آر پرو سوئم سیریز کے دوران لیڈیکی نے نیا وقت 8:04.12 ریکارڈ کیا، جو کہ ان کے گزشتہ عالمی ریکارڈ سے 0.6 سیکنڈ کم ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اپنی قریبی حریف سے تقریباً 20 سیکنڈز آگے تھیں۔کیٹی لیڈیکی گزشتہ 13 برسوں سے طویل فاصلے کی فری اسٹائل تیراکی پر راج کر رہی ہیں، ان کی رفتار، برداشت اور مہارت ایسی سطح پر ہے کہ اکثر مقابلوں میں وہ صرف خود سے مقابلہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں